MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جدید تحقیق پر مبنی علم ودانش کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،گورنر بلوچستان

0 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں گوادر یونیورسٹی کی ضرورت و اہمیت مزید بڑھ چکی ہے. صوبے بلوچستان کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جدید تحقیق پر مبنی علم ودانش کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے. لہٰذا ضروری ہے کہ اکیڈمیہ اور مارکیٹ کے درمیان اپنی سماجی ضروریات کے مطابق اشتراک پیدا کرنے کیلئے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں.

- Advertisement -

یہ بات انہوں نے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کے ساتھ گفتگو کرتےہوئے کئی. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سردست ہمیں نیچرل سائنسز کے مضامین پر زیادہ توجہ مرکوز رکھنی چاہیے. انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح گوادر کے نوجوانوں نے بھی بدلتے ہوئے تقاضوں کا ادراک کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی افادیت پر بھی بھرپور توجہ دی ہیں جو یقیناً ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے.

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف ملک و صوبے میں ضروری افرادی قوت مہیا کرنے میں مدد ملے رہی ہے بلکہ گوادر سے متصل علاقوں کے طلباءاور طالبات کو ان کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے حصول میں سہولت بھی میسر ہو چکی ہے. اس موقع پر وائس چانسلر نے گورنر کو اپنی کارگردگی سے آگاہ کیا جس میں یونیورسٹی میں تدریسی شعبوں اور ان کے بورڈ آف اسٹڈیز کا قیام اور متعلقہ کورسز کی منظوری شامل ہیں جسے گورنر بلوچستان نے حوصلہ افزا قرار دے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.