ہفت روزہ حقل جعفر آباد کا ڈیکلیریشن کینسل کرنا ظالمانہ اقدام ہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ہفت روزہ حقل جعفر آباد کا ڈیکلیریشن کینسل کرنا ظالمانہ اقدام ہے اور آزادی صحافت پر حملہ ہے ، آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈی سی جعفر آباد کی طرف سے ہفت روزہ حقل جعفر آباد کا ڈیکلیریشن کینسل کرنے کے اقدام کو ذاتی عناد اور انتقامی کارواٸی قرار دیا گیا ہے اور اس اقدام کی شدید مزمت کی گٸی ہے اور پریس ریلیز میں کہا گیا ہے
- Advertisement -
کہ پہلے ڈی سی جعفر آباد نے کلمہ حق کہنے کے جرم میں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے ممبر و ایڈیٹر ہفت روزہ حقل جعفر آباد جاوید دھرپالی پر پولیس کے زریعے تشدد کروایا اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا اور جب پھر بھی انتقام کی آگ نہیں بھجی تو اپنے اختیارات کا ناجاٸز استعمال کرتے ہوٸے جھوٹے چارج لگا کر ہفت روزہ حقل جعفر آباد کا ڈیکلیریشن کینسل کر دیا گیا
آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ G M Jattنے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات ،وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،فوری طور پر ہفت روزہ حقل جعفر آباد کے ڈیکلریشن کی بحالی اور ڈی سی کیخلاف کارواٸی کا مطالبہ کیا ہے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے مزید کہا ہے کہ کلمہ حق کہنے والے صحافیوں کو کسی بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا
پورے پاکستان کے سینکڑوں ممبران APRNS کے اخبارات اب ہفت روزہ حقل جعفر آباد کے ایڈیٹر و پبلشر جاوید دھرپالی کے ساتھ ہیں اور اسکی آواز ہیں کس کس کو کلمہ حق کہنےسے روکا جاٸیگا ہفت روزہ حقل جعفر آباد کے ڈیکلریشن کی بحالی اور ڈی سی کیخلاف کارواٸی تک جدوجہد جاری رہے گی
[…] آباد (مسائل نیوز)ممبر APRNSہفت روزہ حقل جعفرآباد کے ایڈیٹر جاوید دھرپالی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مزمت کرتے ہیں ان کی حالت تشویش […]