MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سربراہ پلڈاٹ نے عمران خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کر دیا

1 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سربراہ پلڈاٹ نے عمران خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کر دیا۔ سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزارت عظمیٰ میں ملنے والے 105 ملین روپے مالیت کے تحائف 38 ملین دیکر اپنے پاس رکھے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں احمد بلال نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 160 تحائف ملے، توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 3 سال میں 148 ملین کے تحائف ملے۔احمد بلال نے لکھا کہ عمران خان نے 55 تحائف مفت اور 53 تحائف 37.9 ملین روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھے۔سربراہ پلڈاٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے پاس رکھے گئے تحائف کی کل مالیت 104.78 ملین روپے بنتی ہے جبکہ حکومت کو ادا کی گئی رقم تخمینہ شدہ قیمت کا 27 فیصد ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)عمران خان کے 26نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کے اعلان کے بعد حکمران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.