کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج، چوتھے روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ
کراچی(مسائل نیوز)کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔
جناح، سول ،سرول،عباسی شہید ،لیاری جنرل اسپتال سمیت بیشتر سرکاری اسپتالوں میں چوتھے روز بھی اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ رسک ہیلتھ الاؤنس صرف کورونا کے لیئے نہیں، ہم ایچ آئی وی سمیت دیگر موزی امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔
- Advertisement -
مظاہرین کا شکوہ ہے کہ 17-16 گریڈ کے عملے کو 17 ہزار جبکہ 20 گریڈ کے عملہ کو 35 ہزار رسک ہیلتھ الاؤنس دیا جارہا تھا لیکن اس کے باوجود ہمارے چند روز کی تنخواہ نہیں دی گئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کرتا ہے کیونکہ ماضی میں بھی رسک ہیلتھ الاؤنس کی عدم فراہمی کا سامنا تھا۔
مظاہرین کے مطابق ہر بار احتجاج اور بائیکاٹ کے بعد محکمہ صحت سندھ الاؤنس جاری کرتی ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا رسک ہیلتھ الاؤنس بحال کیا جائے۔
خیال رہے کہ احتجاج کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔