MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مشہور بھارتی کامیڈین سیٹ پر گرنے کے بعد انتقال کر گئے

0 69

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)جنوبی بھارتی اداکار اور کامیڈین روبو شنکر شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ تامل اداکار روبو شنکر ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران برین ہیمرج کے باعث سیٹ پر گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر چنئی، تامل ناڈو کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔

- Advertisement -

روبو شنکر نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ ان کے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کی وجہ سے ڈاکٹر ان کی کڑی نگرانی کر رہے تھے تاہم چند گھنٹوں کے اندر ان کا انتقال ہو گیا۔

ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل سنیما انڈسٹری میں فضا سوگوار ہو گئی۔ ساتھی اداکار کمل ہاسن، کارتی، سمرن بگا سمیت کئی ستاروں نے اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.