صرافہ بازار کی تازہ ترین اپ ڈیٹ؛ سونا نیچے اور چاندی اوپر
کراچی (مسائل نیوز)پاکستانی کی مقامی صرافہ بازار میں آج ایک تولہ سونا 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے اور یہ نرخ سہہ پہر تین بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے نرخ کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ قیمتوں کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3 لاکھ 87 ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔
- Advertisement -
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے 3لاکھ 32 ہزار 218روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 29 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 447 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25روپے کے اضافے سے 3ہزار 812روپے کی سطح پر آگئی۔
دودری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 657 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔