MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم ٹیلنٹ آگے لانے کے لیے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہیں،خلیل جارج شہک بلوچ

0 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلا انٹر سکولز گرلز سٹوڈنٹس اولمپک کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا، پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل جارج ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خلیل مراد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹوٹیز محکمہ کھیل آصف لانگو، سابق ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز افضل سہلیری ،پروفیسر ربابہ حمید درانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم ٹیلنٹ آگے لانے کے لیے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہیں اور اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر بلوچستان حکومت کا مشن ہے، سپورٹس ایونٹس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں، نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں ہمارے خواتین کسی سے کم نہیں دیگرشعبوں کی طرح کھیل کے میدان بھی اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاہے معاشرے میں مردوں کے برابر خواتین کو بھی کھیلوں کی سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں اب بچیاں بھی گرونڈز میں اور ہر کھیل میں نظر آرہے ہیں جو کہ خوش آئندہ بات ہیں بلوچستان کے بچیوں میں پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو اپنے ہنر صلاحیتوں سے ہرمیدان میں صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں صرف ان کی ٹیلنٹ کو پالش کرنے کی ضرورت ہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کی ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں ان کی ترقی سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں کھلاڑیوں کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھیلے ہے ہمہ وقت انکے خدمات کیلئے اولین صف پر نظر آونگا،سکول کے بچیوں کے جلد سپورٹس گالہ کا انعقاد کرینگے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹوٹیز محمد آصف لانگو نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے وژن صوبائی وزیر کھیل کے احکامات اور سیکرٹری کھیل ڈائریکٹر جنرل کھیل کے ہدایت و سربراہی میں محکمہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کو کھیلوں کے موقع فراہم کرنے کیلئے شروع دن سے اقدامات اٹھارہے ہیں گراس روٹ لیول پر بچیوں کو پروموٹ کرنا خوش آئندہ ہے بچیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے رواں سال محکمہ کھیل کھیلوں کے بڑے ایونٹس کا انعقاد کوئٹہ میں کرائے گا تاکہ با صلاحت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوسکیں پروفیسر ڈاکٹر ربابہ حمید درانی نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے کھلاڑ یوں میں عمدہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں کھیلوں کو فروغ دے کر کھلاڑیوں کی صلاحتیں اجاگر ہوسکتی ہیں کھلاڑی کسی بھی ملک وقوم کے سفیر ہوتے ہیں ان کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے تعلیم و تربیت’ مثبت اور صحت مندانہ سر گرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تراشہ جاسکتا ہے آج جن ترقی یافتہ ممالک کے نام ہمارے زبان پر ہے ان سب نے اپنے کھلاڑیوں کی جانب توجہ دیں ہوئے ہیں انشاء اللہ مستقبل میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کے نام بھی ہر عام و خاص کے زبان پر ہونگے سابق ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز افضل سہلیری نے کہا کہ کھیلوں کے سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے محکمہ کھیل کے کاوشیں قابل تحسین ہے صوبائی ویر کھیل سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل خود سپورٹس مین ہے اس لیے ان کو کھلاڑیوں کے مشکلات کے بارے میں معلومات ہے جن کو ہمیشہ وہ حل کرنے کیلئے کوششیں کرتے ہیں بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر مس اختر نے کہا کہ پہلا انٹر گرلز سکولز اسٹوڈنٹس اولمپک کا کامیاب انعقاد ہمارے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں تھا جس میں تمام گرلز سکولز کے ہو نہار کھلاڑیوں نے حصہ لیکر اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا مستقبل میں بھی یہ کھلاڑی صوبے و ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں اگر ان کو مواقع فراہم کی گئی آخر میں رنر ونر اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل جارج نے کھلاڑیوں کیلئے نقد انعام ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے دس دس ہزار جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹوٹیز آصف لانگو نے 50 ہزار نقد کا اعلان کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.