MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کرکٹرز کے معاوضوں میں بڑے اضافے کا امکان

5 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ سیزن کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی جائے گی، سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں 30 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹرز کے لیے الگ الگ کیٹیگریز متعارف کرانے کا امکان ہے،

- Advertisement -

سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں اور معاوضوں پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

اجلاس میں پی سی بی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی اور شرکاء کو پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن پر اپڈیٹ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اپڈیٹ میں پاکستان جونیئر لیگ کیلئے ٹیموں کی فروخت اور غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے دیگر بورڈز سے معاملات شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممکنہ ایونٹس سے متعلق معلومات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی […]

  2. […] ٹاﺅن(مسائل نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق امپائر جنوبی افریقہ کے […]

  3. […] نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کی فاتح ٹیم کیلئے […]

  4. […] نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی […]

  5. […] آباد (مسائل نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرکے لیےنامزدگیوں کا اعلان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.