MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز ہو گیا شیریں مزاری

2 337

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر مرکزی نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فاشسٹ مودی سرکار کشمیریوں اور بھارتی مسلمان شہریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی اور ظلم کی حدیں پار کر رہی ہے۔شیریں مزاری نے چیئرمین پی پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت سے تجارت کی بحالی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کے دل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خواہش نے انگڑائی لی ہے، اہل سازش کے عزائم روز بروز واضح ہو رہے ہیں۔سینئر مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی شیریں مزاری نے کہا کہ (ن )لیگ معیشت کو برباد جبکہ پیپلز پارٹی خارجہ پالیسی کو امریکی مطالبات کے تابع کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہمیں دیوار سے مت لگاؤ۔انہوں نے ٹویٹ کرتے […]

  2. […] سے پی ٹی آئی کی حکومت کو نقصان پہنچا، رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.