MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کم عمر کرکٹر نے شاہد آفریدی اور بابر اعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

3 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) کراچی سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کم عمر کرکٹر منیب الباری نے شاہد آفریدی اور بابر اعظم سے رابطے اور ملاقات کی اپیل کر دی ۔ ’جیو سوپر‘ کو ایک انٹرویو میں منیب الباری نے بتایا کہ چھ وقت پہلے میری ایک سٹوری بنی تھی اور وہ بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی، اس سٹوری پر بابر اعظم اور شاہنواز دھانی نے بھی ٹوئٹ کی تھی اس وقت میں بہت خوش ہوا تھا۔

- Advertisement -

منیب نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ اس ٹوئٹ کے بعد دونوں کھلاڑی مجھ سے آکر ملیں گے ، میں نے دونوں کھلاڑیوں کا بہت انتظار کیا تاہم ان کا کوئی جواب نہیں آیا نہ ہی وہ مجھ سے آکر ملے جس پر میں بہت مایوس ہوا ۔منیب نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ بابر اعظم، شاہد آفریدی اور شاہنواز داہانی مجھ سے ملیں اگر نہیں مل سکتے تو مجھ سے فون پر رابطہ کریں اور مجھے اپنے پاس بلائیں تاکہ میں ان سے مل کر انھیں اپنا کرکٹ کا شوق دکھا سکوں تاکہ میرا شوق آگے بڑھے اور مجھے اچھی اکیڈمی میں ایڈمیشن کروایا جائے اور میں پاکستان کیلئے کھیل سکوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان ہوگیا۔ شاہد آفریدی لاہور سے کراچی […]

  2. […] مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) سے منسلک ہو […]

  3. […] نیوز) پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں میدان میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.