MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کا بلوچستان کےطبی شعبے میں خدمات کا سلسلہ جاری

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بارکھان (مسائل نیوز)فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کا سیلانی آٸی ٹرسٹ کے اشتراک سے بارکھان اور کوہلو میں یکے بعد دیگرے چھ روزہ2 فری آئی سرجیکل کیمپس کا انعقاد

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کی خصوصی ہدایات پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) میوند رائفلز اور سیلانی آئی ٹرسٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بارکھان اور کوہلو میں بالترتیب تین تین روزہ فری آئی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔ فری آئی کیمپس میں ایف سی حکام، سول انتظامیہ اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے منتظمین کی جانب سے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ پہلا آئی سرجیکل کیمپ 13 سے 15 مئی کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز بارکھان میں قائم رہا جس میں ماہر امراض چشم کی جانب سے 808 مریضوں کا معائنہ اور 170 سے زائد سرجریرز سرانجام دیں گئی۔ جبکہ دوسرا آئی کیمپ 16 سے 18 مئی تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو میں لگایا گیا

- Advertisement -

جس میں 811 مریضوں کا فری معائنہ، 237 مریضوں کے آپریشنز، لینز، ادویات اور چشمے فراہم کیے گئے۔ بارکھان اور کوہلو میں منعقد فری سرجیکل آئی کیمپس میں تقریبا 2000 سے زائد مریضوں نے علاج کی غرض سے دورہ کیا۔ دوردراز علاقوں سے کیمپس کا دورہ کرنے والے مریضوں کو فرنٹیئر کور کی جانب سے مفت کھانا اور چائے مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کے لئے تمام تر انتظامات کیے گئے تھے کوہلو سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مریضوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) اور سیلانی آئی ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد فری آئی کیمپ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے جذبہ خیرسگالی کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.