MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریحام خان نے عدنان صدیقی کی حمایت میں بڑا بیان جاری کر دیا

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ٹی وی اینکر ریحام خان نامور اداکار عدنان صدیقی کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔

ریحام خان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی کی لندن میں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہاکہ ’جب اداکار پی ٹی آئی کے لیے سیاسی بیانات دے سکتے ہیں تو ایک فلم پروڈیوسر پاکستانی سینما کے حوالے سےہمارے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے کیوں نہیں مل سکتا؟‘

صرف یہی نہیں بلکہ ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں طنزیہ کرتے ہوئے لکھا کہ تم کرو تو راس لیلا؟

واضح رہےکہ گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے بھی عدنان صدیقی کی نواز شریف سے لندن میں ہونے والی ملاقات پر ایک ٹوئٹ کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.