MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہم دعوؤں پر نہیں صرف خدمت پر یقین رکھتے ہیں، مولانا عبدالواسع

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز )وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورک و جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم اور مقابلہ سخت ہے اس لئے ہم نے دن رات ایک کرکے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہوگا نئے پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے نام پر لوٹنے والوں کا ضرور حساب لیں گے اور وفاق کے زیرا ہتمام چلنے والی تمام سرکاری ہائوسنگ اسکیم کا ازسر نو جائزہ لیا جائے سیکرٹری ہائوسنگ سے رپورٹ طلب کر لی اور تمام حالات کا جائزہ لے کر عوام کے سامنے حقائق لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر ہائوسنگ کے دفتر کا چارج سبنھالنے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری ہائوسنگ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیحات میں صرف عوام کو ریلیف دینا ہے اور جہاں عوام کو مشکلات درپیش ہیں وہاں کے مسائل کو حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس محکمہ کے زیراہتمام جتنی بھی سرکاری ہائوسنگ اسکیم تھیں ان میں لوٹ مار اور بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے جس کا ہمیں ازالہ کرنا ہوگا اور سیکرٹری ہائوسنگ نے اس تمام تر معاملات میں ہمیں بریف کرنا ہوگا تاکہ اصل حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس وقت کم اور مقابلہ سخت ہے اور حالات کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے اب ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے موجودہ حکومت اب ان مسائل کو حل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.