MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی ادویات میں خردبرد کا جرم ثابت، احتساب عدالت نے انچارج میڈیسن سٹور کو سات سال قید با مشقت، 12 ملین روپے جرمانے کی سزا سنادی، ریکارڈ کیپر پر بھی قید اور جرمانہ عائد

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے آج بدھ کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی ادویات میں خردبرد کیس کا فیصلہ سنا دیا، انچارج میڈیسن سٹور احسن تبسم کو سات سال قید بامشقت، 12 ملین روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی جبکہ ریکارڈ کیپر اسلم پرویز پر بھی قید اور جرمانہ عائد۔

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ادویات میں خردبرد کی تحقیقات مکمل کرکے انچارج مین میڈیسن سٹور اور ریکارڈ کیپر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔

- Advertisement -

ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کی دوائیوں میں غبن کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم احسن تبسم اور اسلم پرویز نے ایم ایس ڈی ڈیپارٹمنٹ سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے پلاسٹک سرجری اینڈ برن یونٹ کے لیے ادویات حاصل کیں اور دوائیوں کو سٹور کے ریکارڈ میں لائے اور اندراج کیے بغیر غائب کردیں۔

ملزمان ان ادویات کی بابت کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے جس پر نیب نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جس پر آج فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے ملزمان کو سزا سنادی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.