MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی محتسب کی بروقت کاروائی سے غریب ڈرائیور کو اس کا حق مل گیا

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وفاقی محتسب کی بروقت کاروائی سے غریب ڈرائیور کو اس کا حق مل گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی ڈرائیور لال محمد نے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالی مگر اسے موصول نہ ہوئی۔کافی انتظار کے بعد جب وہاں سے رخصت ہوا تو اس کے اکاو¿نٹ سے رقم نکالی جا چکی تھی۔اے ٹی ایم مشین کے اندر بعد میں آنے والے شخص نے وہ رقم حاصل کر لی تھی۔سائل پریشانی کے عالم میں وفاقی محتسب کے دفتر میں آیا اور شکایت درج کی وفاقی محتسب دفتر میں فوری کارروائی کرتے ہوئے بینک انتظامیہ کو بنایا اور ویڈیو کے ذریعے اس شخص تک پہنچ گئے جس سے رقم حاصل کی۔اور انتظامیہ کی کوشش کے بعد غریب ڈرائیور کو آج اس کا حق مل گیا اور اس کی رقم واپس کر دی گئی۔رقم واپس ملنے پر ڈرائیور لعل محمد نےوفاقی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارہ ہے جو ہر وقت عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.