MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دولہا اپنی ہی شادی میں شرکت کرنا بھول گیا، نشہ اترنےپر دلہن نے انکار کردیا

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (مسائل نیوز)بھارت میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان اپنی شادی کی خوشی میں شادی میں شرکت کرنا بھول گیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے گاؤں سلطان گنج کے رہائشی نے اپنی شادی والے دن خوشی کے مارے اتنی زیادہ شراب نوشی کی کہ وہ اس میں شرکت کرنا ہی بھول گیا۔جیو نیوز کے مطابق دلہن اور اس کے اہل خانہ پنڈال میں دولہےکا انتظار کرتے رہے لیکن وہ زیادہ شراب پینے کی وجہ سے اپنے ہوش کھو بیٹھا اور نہیں آیا تاہم جیسے ہی نوجوان کا نشہ اترا وہ فوراً دلہن کے گھر شادی کے لیے پہنچا لیکن پھر دلہن نے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی ایسے شخص کے ساتھ نہیں گزار سکتی جو اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھتا، دلہن کے والدین نے ساتھ ہی دلہے کے ماں باپ سے شادی کے انتظامات پر ہونے والی رقم واپس ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.