MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کورنا وائرس کی وباء اور ( FATF ) کے گرے لسٹ کے باوجود معیشت کی بہتری حکومت کے مثبت فیصلوں کا ثمر ہے،رفیع اللہ ترین

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

موجودہ حکومت میں ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے کورنا وائرس کی وباء اور ( FATF ) پشین (مسائل نیوز)کے گرے لسٹ کے باوجود معیشت کی بہتری حکومت کے مثبت فیصلوں کا ثمر ھے پشین چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان رفیع اللہ ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تمام تر معاشی، سیاسی ، خارجی مشکلات ، بین الاقوامی سطح پر ملک کا آئی ایم ایف اور ملک کا اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کی راہ پر تھا لیکن موجودہ حکومت کی بہترین پالیسوں کے بدولت ملکی معیشت بہتری کی پر گامزن ہے تاریخ میں پہلی بار ملک کی ریمیٹنس ، ایکسپورٹ بڑھی ھے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ھے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کے علاوہ ٹیکس کی مد میں تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا گیا ھے جس سے عوام کا حکومت پر اعتماد ظاہر ہوتا ہے اور انشااللہ اگر یہ تسلسل جاری رھا تو وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایک عظیم ملک بن کر ابھرے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.