اچھا ہے میں قلندرز کیخلاف نہیں کھیلتا ورنہ شاہین ، حارث اور زمان کا سامنا کرنا پڑتا ، فخر زمان
اسلام آباد(مسائل نیوز)قومی کھلاڑی فخر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ ہمیشہ سے بڑا ہوتا ہے ، دونوں جانب کھلاڑیوں پر دبائو ایک جیسا ہوا ہے اور اس بات کا اندازہ کرائوڈ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔ فخر زمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘یہ اچھی بات ہے کہ سارے فاسٹ بولرز ہمارے پاس ہیں، اچھا ہے کہ میں لاہور کے خلاف نہیں کھیلتا ورنہ شاہین، حارث اور زمان کا سامنا کرنا پڑتا۔