MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونگے یا نہیں؟کپتان نے بڑا فیصلہ کرلیا

0 178

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دے دی۔درخواست میں موقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے، ایڈمنسٹریٹو جج کی طرف سے سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔دوسری جانب عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں ممکنہ پیشی کے معاملے پر پارٹی کی جانب سے پنجاب کے سابق اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو کارکنوں کے ہمراہ جی پی او چوک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ۔ہر پارٹی عہدے دارکو کہاگیاہےکہ اپنے ساتھ کم از کم سو کارکنان لے کر جی پی او چوک پہنچے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.