اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے گئے۔پی ٹی آئی کے منظور شدہ استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوا دئیے گئے،الیکشن کمیشن ان استعفوں پر مزید کارروائی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے۔ملیکہ بخاری،عندلیب عباس،حیدر علی خان،عامر کیانی،محبوب شاہ،خسرو بختیار اور فخر امام کے استعفے منظور کیے گئے ہیں،بشیر خان،کرامت علی کھوکر اور عاصمہ قدیر کے استعفے بھی منظور کر لیے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جنہوں نے مجھے اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کیے، بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کرکے کہا ہے وہ ابھی سوچ رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران جب اسپیکر سے سوال ہوا کہ عمران خان نے واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے استعفے منظور کرلیے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے، میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے اسمبلی میں آئیں لیکن جب پی ٹی آئی وفد آیا تو منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا، استعفے منظور کرتا ہوں تو بھی شور مچ جاتا ہے اور نہیں کرتا تو بھی شور مچتا ہے۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ اس سے پہلے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد اچانک اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے تھے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی بھی کر دیا۔مراد سعید، عمرایوب، اسد قیصر، پرویزخٹک، عمران خٹک، شہریارآفریدی، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔علی نوازاعوان، اسدعمر، راجہ خرم نواز، صداقت علی خان، غلام سرور، شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق، منصور حیات خان، فواد چودھری بھی ڈی نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔
[…] آباد (مسائل نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر […]