MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک دشمن عناصر پرامن ماحول کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،ارکان اسمبلی

2 521

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزراء،سینیٹرزاورارکان اسمبلی نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر پرامن ماحول کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیںملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے بد امنی پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم قوم اور سیکیورٹی فورسز ملکر اپنے عزم و استقلال سے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے

- Advertisement -

مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزراء،مبین خان خلجی ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن اسمبلی جام کمال خان عالیانی ،پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ورکن صوبائی اسمبلی سرداریارمحمدرند، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظوراحمدکاکڑ، سینیٹر انوارالحق کاکڑ،سینیٹرسرفراز بگٹی ودیگر نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر اسطرح کی تخریب کاری کر کے ملک کے امن کو سبوتاز کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں دہشت گردوںکا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں اور انسانیت کے دشمن کسی بھی قسم کے رحم کے قابل نہیں انہوںنے کہا دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں اسی لیے وہ اس قسم کے تخریب کاری سے اپنی موجودگی کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام سکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کر دینگے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.