حکومت کو اپنی آئینی مدت پورے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،خبریں بے بنیاد ہیں،عبدالرحمن کھیتران
کوہلو(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی سوشل میڈیا پر صدارتی نظام کے حوالے سے گردش کردہ خبروں میں کوئی حقیقت نہیں،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے چند مٹھی بھر عناصر معصوم اور بے
- Advertisement -
گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے پناہ پر قربانیاں دی ہیں۔پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لئے موجودہ حکومت نے جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے،سڑکوں کی تعمیر سے فاصلاتی رابطوں میں کمی آئیگی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوہلو کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں کہی۔اس موقع پر انہیں کوہلو رکنی شاہراہ کی تعمیر پر ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر فدا احمد کھوسہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے دورہ کوہلو کے موقع پر مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور قومی شاہراہ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔