MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طلباءو طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے معیاری مواقع فراہم کرنا ہے،نور محمد دمڑ

1 515

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت یونیورسٹیز آف فنانس کمیشن کی چھٹی مالیاتی اجلاس محکمہ خزانہ کمیٹی روم میں منعقد ہوئی اجلاس میں 2021-22کے یونیورسٹیز بجٹ کی تفصیل،مالی سال2021-22 کی تخمینہ برائے اخراجات اور 2022-23 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوئی اجلاس میں یونیورسٹیز کے گرانٹ کی تقسیم کے فارمولے ،مالی سال 2021-22 کے لیے مختص کردہ گرانٹ بجٹ2.5 بلین روپے کی تقسیم ،

پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے انڈومنٹ فنڈ کا قیام، گوادر کی نئی قائم شدہ یونیورسٹی کے لیے گرانٹ ان ایڈ سے 133 ملین روپے کے فنڈز کے اجراء،سنجاوی میں بیوٹم یونیورسٹی، خضدار کے ذیلی کیمپس اور آئندہ لائحہ عمل، مختلف تجاویز پر تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس کے شرکاء  نےفنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کےمالی اصلاحات پر اطمنیان کا اظہار کیااجلاس میں سیکریٹری خزانہ عبدالرحمن بزار،

- Advertisement -

سیکرٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بشیر احمد بنگلزئی ،بلوچستان یونیورسٹیز کے  وائس چانسلرز،انجینر فاروق احمد بازئی،ڈاکٹر احسان اللہ ، ڈاکٹر امین الدین ، ڈاکٹر جلال فیض ،ڈاکٹر ساجدہ نورین، ڈاکٹر جان محمد ،پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی ڈاکٹر گل حسن، پرنسپل سیکرٹری ٹوگورنربلوچسان، اسپشل سیکٹری خزانہ و یگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔جبکہ اجلاس کو سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار نے تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس کے شرکاء نے یونیورسٹیز آف فنانس کمیشن کی فارمولے کے تحت مساوی بینادوں پر اتفاق کیا گیا جبکہ اجلاس کے تمام معززممبران نے اداروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاوزیر خزانہ نورمحمددمڑ نے اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹیز آف بلوچستان کو ایک بہترین علمی درسگاہ بنانے میں یونیورسٹیز کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.