MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کی بڑی کارساز کمپنی کا کام بند کرنے کا اعلان

1 446

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ملک کو ڈالر کی شدید قلت کا سامنا،زرمبادلہ کی عدم دستیابی کے باعث ملک کی بڑی کارساز کمپنی نے کام بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے 20 دسمبر سے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے،انڈس موٹرز کا پلانٹ 20 دسمبر2022 سے 30 دسمبر 2022تک بند رہے گا،کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔ انڈس موٹرزکا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی کاروں کے پارٹس کے لئے پیشگی منظوری کی شرط نے آٹو سیکٹر کو متاثر کیا ہے، ہمارے پاس مطلوبہ تعداد میں پرزے اور خام مال نہیں رہا، اس دوران گاڑیوں کی پیداوار نہیں ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی)نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت، معاشی غیر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.