MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ثاقب نثار کو قطر میں گاڑی چند سیکنڈ کیلئے غلط روکنےپر کتنا جرمانہ کر دیا گیا ، سابق چیف جسٹس نے خود ہی بتا دیا

0 402

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ چند دن پہلے جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے ملاقات ان کی خواہش پر کی وہ میری خدمات سراہنے آئے تھے۔ نجی ٹی وی نیو کے مطابق سابق چیف جسٹس نے کہا کہ جنرل( ر) قمر جاوید باجوہ سے

- Advertisement -

ملاقات ان کی خواہش پر ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا آپ کی خدمات سراہنے آیا ہوں ۔ ملاقات روایتی تھی۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جج کو مفاد، مصلحت اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے ۔ ڈیم فنڈ ابھی بھی محفوظ ہے، میرے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈاکیا گیا۔ پاکستان تو کیا پوری دنیا کو پانی اور صاف ہوا کی ضرورت ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں نےکہا تھا کہ 2050 تک ملکی آبادی 50 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ سے زائد کا مقروض ہوتا ہے۔ ابھی پانی سر سے گزرا نہیں، ملکی معیشت کو سہارا چاہیے۔ ثاقب نثار نے مزید کہا کہ قطر میں فیملی کے ساتھ فٹ بال میچ دیکھنے گیا تھا ۔ ہماری گاڑی چند سیکنڈ کےلیے غلط رکی تو 1000 ریال جرمانہ ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.