MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے،فواد چوہدری

2 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہو نے کیلئے پہنچے گا۔شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی،آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ آخری مرحلہ آ گیا ہے عوام تیار رہیں،عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔
قبل ازیں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اہم تعیناتی میں لگنے والوں پر نہیں لگانے والوں پر اعتراض ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہموجودہ حکومت پاپولر ہے نہ منتخب ہوکر آئی اور نہ ہی اخلاقی جواز رکھتی ہے،حکومت جس سہارے پر کھڑی ہے جیسے ہی وہ ختم ہوگا گر جائے گی، ہم نے اہم تعیناتی کو غیرمتنازع بنانے کی کوشش کی ہے جو لگانے والے ہیں وہ بیرون ملک چوری کے پیسوں سے خریدے گئے گھر پر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے سے قبل انتخابات کا اعلان نہ ہونا بدقسمتی ہوگی۔فیصلے کرنے میں جتنی تاخیر کریں گے تو ملک اور فیصلہ کرنے والوں کو نقصان ہوگا۔ سابق وزیر نے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں اور ان پر عمل کیا جاتا ہے جب تک فیصلوں میں عوام کو شامل نہیں کریں گے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جدوجہد گزشتہ سات ماہ سے جاری ہے،الیکشن میں تاخیر سے ہمیں کوئی نقصان نہیں بلکہ سیاسی فائدہ ہورہا ہے۔معلوم نہیں یہ الیکشن پر راضی ہیں یا نہیں،الیکشن پر راضی ہوں گے تو بات بھی ہوجائے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج معاشی صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ ہر شخص پریشان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] انسداد منشیات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پر طنز کیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا […]

  2. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر ،فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت پر کاروائی کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.