MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ، ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر فراڈ کرنے والا نوسر باز گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد

0 88

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)ایف آئی اے بلوچستان زون کی کارروائی،نوسرباز گرفتار کرلیا،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اینٹی ہیومن ٹریفکینگ سرکل کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر فراڈ کرنیوالا نوسرباز کو گرفتار کرلیا گیا ملزم بشیر احمد خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتا تھا ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ملزم کے قبضے سے جعلی تعیناتی لیٹر جعلی کاغذات اور 2موبائل فون برآمد ملزم سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ 2اے ٹی ایم کارڈز اور 9ایم ایم پستول بھی برآمد ملزم کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ منتقل کردیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.