MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آج اتوار 19 اکتوبر کو کتنے میں بکے گا ایک تولہ سونا؟ جانیں تازہ ترین ریٹس

0 150

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج برو ز اتوار 19 اکتوبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ46 ہزار 300 روپے میں خریدا اور بیچا جا رہا ہے اور یہ نرخ کل سہہ پہر 3 بجے تک کار امد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 18 اکتوبر بروز ہفتہ فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ46 ہزار 300 روپے ہو گئی جو کہ کل تک کار آمد رہے گی۔

- Advertisement -

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 9088 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 82 ہزار630 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 106 ڈالر کم ہو کر 4252 ڈالر فی اونس ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ عارضی اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے لیکن خریداروں کو مناسب وقت پر فائدہ اٹھانے کا موقع مل گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.