MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

1 552

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چترال (مسائل نیوز) خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع شدید زلزلے سے لرز گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چترال، لوئر دیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

- Advertisement -

زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے بعد بھی خوفزدہ لوگ کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے باہر ہی موجود رہے۔ زلزلے کی گہرائی، مرکز اور شدت کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے تفصیلات فراہم کیے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ خیبرپختوںخواہ کا صوبہ کافی عرصے سے آئے دن زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ خاص کر سوات ریجن میں آئے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں، تاہم عمومی طور پر ان زلزلوں کی شدت خطرناک نہیں ہوتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جڑواں شہروں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.