MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

1 778

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سید میر علی آغا کی قیادت میں اہلیان علاقہ کے ھمراہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا گیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سردی کا موسم شروع ہوتے

- Advertisement -

ہی ہمارے گھروں سے گیس غائب ھے صبح، دوپہر ، شام اور رات ہر وقت غائب ھے جو سوئی سدرن گیس منیجر اور انتظامیہ کی ناکامی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے کئی بار سوئی گیس کے دفاتر شکایات درج کرائی گئی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اگر ہمارے گیس کا مسئلہ ایمرجینسی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو یہ احتجاجی تحریک گورنر ، وزیراعلی، چیف سیکرٹری اور سوئی گیس کے دفتر کے سامنے تب تک دھرنا دیں گے جب تک ہمارے گیس کا مسئلہ حل نہ ہو اس موقع پر اہلیان علاقہ نے کہا کہ سید میر علی آغا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

یہ حقیقت ہے کہ سردی کے موسم میں سردی سے بچنے کے لئے تو دور کی بات گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نہ صبح بچوں کے ناشتہ، دوپہر کے کھانے اور نہ رات کے کھانے تک کے لئے گیس دستیاب نہیں ھے جو سراسر ظلم و ناانصافی ہے ہم احکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارہ یہ بنیادی مسئلہ حل کیا جائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اعتراف کیا ہے کہ صدر عارف علوی حکومت کے ساتھ بیک ڈور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.