MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین کے یارکر نے افغانستان کے گُرباز کو اسپتال پہنچا دیا

0 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی کی گیند پر افغان اوپنر زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق میچ کے آغاز پر پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے۔شاہین کی یارکر گیند وکٹ کیپر بیٹر گرباز کے بائیں پاؤں میں لگی جس کے بعد وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آئے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے پیٹھ پر اٹھا کر لے جایا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کےباعث ختم کردیاگیا۔بعدازاں گیم ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گُرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.