MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

2 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ بیس اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ وزارت داخلہ نے عمرا ن خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ یاد رہے 15 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے تحت کاروائی کیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے وزارت داخلہ نے عدالت عظمیٰ میں ایک اور درخواست دائر کی تھی۔
جس میں عدالت عظمی سے استدعا کی گئی کہ وزارت داخلہ کی توہین عدالت درخواست پر آئندہ عدالتی ہفتے میں سماعت کی جائے۔ واضح رہے سیکرٹری داخلہ کی طرف سے رواں ہفتے عمران خان کے لانگ مارچ بابت بیانات کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر ان کے خلاف توہین عدالت کے تحت کاروائی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اب اس درخواست کی جلد سماعت کے لئے نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی۔ ہمارے فیصلے فیصلہ کریں گے کہ لوگوں کو عدالت پر کتنا اعتماد ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کسی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانبداری پر کوئی شک ہے؟ اس عدالت کے خلاف وی لاگز ہوتے ہیں، خبریں چلتی ہیں، عدلیہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جس کا جو جی چاہتا ہے وہ کہتا ہے لیکن توہین عدالت کی کارروائی اس کا حل نہیں، ان غیر ضروری چیزوں کو اہمیت ہی نہیں دینی چاہئیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر خوشحال معاشرے کی […]

  2. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست کے لبادے میں قابض گروہ آئین وجمہوریت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.