MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی،مریم نواز

0 116

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرگودھا(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی،جنگی جہازوں کی سلامی ہمارے ملک، ہمارے پاکستان کی عزت ہے۔

سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ماضی میں حرم کے اندر حکومتی نمائندوں کی تذلیل کی کوشش کی گئی تھی،شہبازشریف کو سعودی دھرتی پر وہ عزت ملی کی دنیا دیکھتی رہ گئی،حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے،کبھی دیکھی اتنی بڑی سفارتی کامیابی؟ شہباز شریف کی انتھک محنت کو سلام۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دوستی اور ہمدردی کا رشتہ لازوال رشتے میں بدل دیا، موجودہ حکمران اس مٹی سے پیار کرنے والے لوگ ہیں،سبز پاسپورٹ کی عزت نوازشہباز دور میں ہوتی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ سابق حکومت میں روز بری خبریں سنتے کو ملتی تھیں،پچھلے 4سے 5سا ل ہم پر نالائق اور نااہل حکمران مسلط کئے گئے،نوازشریف کو ہٹا کر نااہل حکمران اور اس کی ٹیم کو مسلط کیا گیا، روزسنتے تھے مہنگائی بڑھ گئی ، پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہے،نوازشریف کا دور واپس آیا ، خوشخبریوں کا سلسلہ دوبارہ چل پڑا ہے،آج خبر آتی ہے سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیئے،آج دنیا کے ادارے کہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان بھارت سے جنگ جیتا، پاکستان نے بھارت کو ایسی دھول چٹائی کہ بہت دیر تک اسے یاد آتا رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.