جن کاگھر سیلاب سے متاثر ہوا ان کو 10لاکھ روپے دیں گے،مریم نواز
سرگودھا(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کاگھر سیلاب سے متاثر ہوا ان کو 10لاکھ روپے دیں گے،مکانات کے جزوی نقصان پر 5لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جس کی بھیڑ یا بکری بہہ گئی اس کو 50ہزار روپے دے رہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں دیاگیا۔دو ہفتوں کے اندر سیلاب متاثرین کو چیک ملنا شروع ہو جائیں گے،آخری سیلاب متاثر کے آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا،پاکستان کے تین دریاؤں میں شدید طغیانی آئی،تاریخ کے بدترین سیلاب سے 27شہر اور5ہزار گاؤں متاثر ہوئے،تیاری نہ ہوتی تو بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا،اگر ہم جاگ نہ رہے ہوتے تو بہت زیادہ نقصان کا خطرہ تھا،ان کاکہناتھا کہ25لاکھ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا،ہر ضلع میں 10ہزار افراد تک تیار کھانااور ادویات پہنچائیں،لاکھوں جانوروں کوریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک منتقل کیا ،اہم اس پنجاب کے رہنے والے ہیں جہاں انسانوں کیساتھ جانوروں کی بھی قدر ہوتی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ جن کاگھر سیلاب سے متاثر ہوا ان کو 10لاکھ روپے دیں گے،مکانات کے جزوی نقصان پر 5لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جس کی بھیڑ یا بکری بہہ گئی اس کو 50ہزار روپے دے رہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں دیاگیا۔دو ہفتوں کے اندر سیلاب متاثرین کو چیک ملنا شروع ہو جائیں گے،آخری سیلاب متاثر کے آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔