MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی

0 203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی دوران سماعت عدالت نے درخواست گذار پی ٹی آئی کے وکیل کی سرزش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپکو معلوم ہی نہیں ہے الیکشن کمیشن کس قانون کے تحت وزیراعظم نااہل قرار دے سکتا ہے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اسد منظور بٹ سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیراعظم کو نااہل کر سکتا ہے جس پر وکیل نے جواب دیا مجھے وقت دے دیں عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کیا وقت دیں،آپ نے چھٹیوں کے دوران کیس کیا،تیاری ہی نہیں کی عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے چھٹیوں میں آفس پر زور ڈال کر یہ پٹیشن لگوائی ہے لیکن آپ کو معلوم ہی نہیں کس قانون کے تحت وزیراعظم یا وزرا کو الیکشن کمیشن نااہل کر سکتا ہے درخواست گذار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے تھوڑا وقت دے دیں ہم درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کر دیتے ہیں جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دئیے کہ بہتر ہے آپ درخواست واپس لیکر دوبارہ دائر کریں آپ موکل کو گائیڈ کیے بغیر عدالت میں لے آتے ہیں عدالت نے درخواست خارج کردی تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.