MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ ،واسا حکام کی غفلت و لاپروائی، ٹینکرز مافیا کی چاندی ہو گئی

عید کی آمد کے ساتھ ہی ٹینکرز والوں کی جانب سے فی ٹینکر 25سو سے 4ہزار روپے وصول کرنے لگے

1 449

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ،واسا حکام کی غفلت و لاپروائی، ٹینکرز مافیا کی چاندی ہو گئی

- Advertisement -

کوئٹہ (مسائل نیوز / اسٹاف رپورٹر )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واسا حکام کی غفلت و لاپروائی، ٹینکرز مافیا کی چاندی ہو گئی عید کی آمد کے ساتھ ہی ٹینکرز والوں کی جانب سے فی ٹینکر 25سو سے 4ہزار روپے وصول کرنے لگے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوامی حلقوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کا پانی کی ضرورت پورا ہوسکیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے محکمہ واسا کے اکثر ٹیوب ویلز خراب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں عید سے قبل پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے جب عوام ٹینکر مالکان سے رابطہ کرتے ہیں تو دوسری جانب سے پانی نہ ہونے کا جواب ملتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص فی ٹینکر 25سو روپے سے 4ہزار روپے دینے کیلئے تیار ہیں تو پانی ملے گا عید کی آمد کے ساتھ ہی ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے عوامی حلقوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ پوری بجلی کے ساتھ واسا کے ٹیوب ویلوں سے عوام کو پینے کا پانی میسر ہوں بصورت دیگر عوام شدید احتجاج پر مجبور ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.