MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کچھ اراکین بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش میں ہیں، بشریٰ رند

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن، کوئٹہ (مسائل نیوز) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے اراکین اسمبلی کے جانب سے پیش کی گی تحریک عدم اعتماد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی کسی کے خلاف تحریک اعتماد لا سکتا ہے یہ سب کا جمہوری حق ہے تحریک عدم اعتماد کے لیے دو تہای اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، جو کے ان کے پاس نہیں ہے۔ میر عبدالقدوس بزنجو کو بی اے پی ، بی این پی، جمعیت ، ایچ ڈی پی ، و دیگر اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ بشریٰ رند نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد میں 14 اراکین کے دستخط سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ تحریک عدم اعتماد شروع سے ناکامی کا شکار ہے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے دور حکومت میں بہت سے عوامی مسال حل کیے ہیں جس کی ماضی میں کوی مثال نہیں ملتی بشریٰ رند نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے کچھ اراکین بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش میں ہیں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بجاے اراکین اسمبلی بلوچستان کے مسال پر توجہ دیں ۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.