MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کا یونیورسٹی سٹوڈنٹ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی سکیم تیار کرنے کا فیصلہ

0 508

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی سٹوڈنٹ کو آسان شرائط پہ لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی سکیم تیار کی جائے،نوجوانوں کو ڈیجیٹل انقلاب کے لئے تیار کرنا اولین ترجیح ہے،تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی کو برق رفتار سے متعارف کروایا جائے گا۔

- Advertisement -

وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت یونیورسٹی لیپ ٹاپ سکیم کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ہائیر ایجوکیشن، سٹیٹ بنک اور آئی ٹی وزارت کے حکام نے شرکت کی ۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہر طالب علم کا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ بنیادی حق ہے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہر یونیورسٹی سٹوڈنٹ کو آسان شرائط پہ لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی سکیم تیار کی جائے،نوجوانوں کو ڈیجیٹل انقلاب کے لئے تیار کرنا اولین ترجیح ہے،تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی کو برق رفتار سے متعارف کروایا جائے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.