MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کی پنجاب میں 10 کلوآٹا 400 اور چینی 70 روپے فی کلو کرنے کی ہدایت

0 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عید تک آٹے اور چینی کی قیمت کم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید تک  10 کلو آٹے کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں  400 روپے اور رمضان بازار و یوٹیلیٹی اسٹورز میں  فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں، صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی مدد کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق  بلوچستان کو آٹا اور چینی اضافی ادا کرے گی۔

 

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تمام صوبائی چیف سیکریٹریز نے وزیر اعظم کو قیمتوں اور اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.