MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہو گئیں

0 532

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہو گئیں۔وزیر اعظم عمران خان کی طرح ہی سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کی ناک شدید زخمی نظر آ رہی ہے۔جمائما کی ناک پر پڑے نیل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کافی تکلیف میں ہیں۔ جمائماگولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لفظوں میں بات کرنے کے بجائے ایموجیز میں بات کی گئی ہے۔ایموجیز کے مطابق اْنہیں

- Advertisement -

ناک پر چوٹ اسکینگ کرتے ہوئے آئی ہے۔دوسری جانب جمائما کے زخمی ہونے کی بات پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی آگ کی طرح پھیل گئی ہے، متعدد پوسٹس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں جِلد صحتیابی کی دعائیں دی گئیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.