MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کو دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: سرفراز بگٹی

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

اجلاس میں لیویز کی پولیس میں منتقلی کے بعد فورس کی استعداد کار اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، پولیس کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے وسیع المدتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صوبے بھر میں 46 نئے سب ڈویژنل پولیس افسران کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.