MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حجاب اتارنے کاحکم، کرناٹک میں کالج لیکچرارنےاستعفیٰ دے دیا

1 356

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(ویب ڈیسک) کرناٹک کے کالج میں ایک لیکچرارنے حجاب اتارنے کا حکم ماننے کے بجائے استعفی دے دیا۔کرناٹک کے کالج میں انگلش ڈپارٹمنٹ کی ایک لیکچرار نے حجاب اتارنے کا حکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے نوکری چھوڑ دی۔لیکچرار چاندنی نےکالج پرنسپل کوبھیجے گئے

- Advertisement -

استعفے میں کہا کہ حجاب اتارنے کے حکم سے میری عزت نفس مجروح ہوئی۔ پچھلے 3 سال سے حجاب کرکے کالج آرہی ہوں۔ مذہبی آزادی کا حق آئین دیتا ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔

حجاب پرپابندی کے غیرجمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہوں۔کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پرپابندی عائد ہے جس کے خلاف مقدمہ کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. mir afsar aman says

    اللہ استعفی دینے والی لیکچرر کو استقامت عطا فرمائے اس سے بہتر رزق کا بندوبست کر دے آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.