MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حلقے کے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے،نور محمد دمڑ

0 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ ہرنائی7 اکتوبر 2021 کو ہولناک سے زلزلے متاثر ہونے والے متاثرین کی گھروں کی تعمیر کےلئے فنڈز کی فراہمی کےلئے صوبائی کابینہ کے ایجنڈا میں شامل کردیا گیا ہے جلد ہی زلزلہ متاثرین کو گھروں کی دوبارہ تعمیر کرنے کےلئے امدادی چیک تقسیم کرینگے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کیا ہوا

- Advertisement -

وعدہ پورا کرنے کےلئے آخرہ متاثرہ شخص کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھونگا صوبائی حکومت وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کی منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کےلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں صوبے کے تمام علاقوں کے منظور شدہ منصوبوں کےلئے فنڈز ریلز کررہے ہیں صوبے کے عوام کے تمام جائز مسائل کو بروقت حل کرنے کےلئے کوشاں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں اراکین صوبائی اسمبلی ،

حلقہ انتخاب ہرنائی وزیارت سے تعلق رکھنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میرا حلقہ انتخاب ہے بعض لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امدادی پیکج کی منظوری کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.