MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمیں ٹی بی کے خاتمے کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، صدر علوی

0 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ /اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ٹی بی سے جڑے ٹیبوز کے خاتمے کے لیے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے 2030 تک پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صدر میں ڈوپسی فاونڈیشن کے زیر اہتمام وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز،

ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے اشتراک سے ایوان صدر اسلام آباد میں ٹی بی کے خاتمے کا سمٹ کے موقع کیا بلوچستان سے سمٹ میں صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ،سینیٹر نسیمہ احسان، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور قاضی، صوبائی مینیجر ٹی بی کنٹرول ڈاکٹر آصف شاہوانی، ڈپٹی پراونشل منیجر ٹی بی کنٹرول ڈاکٹر خرم ہادی،

- Advertisement -

صوبائی پروگرام آفیسر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی ظفر اقبال صوبائی ڈرگ ریزسٹنس کوآرڈینیٹر ٹی بی کنٹرول سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ اور صوبائی ٹی بی مینجر ڈاکٹر آصف شاہوانی کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز پیش کئے

اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 2030 تک پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا کہا کہ ہمیں TB سے جڑے ٹیبوز کے خاتمے کے لیے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے نشاندہی کی کہ اب بھی ملک بھر میں سالانہ بنیادوں پر 350,000 ٹی بی سے متعلق کیسز کا پتہ چلا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.