حوالات میں قیدی نے خودکشی کی،پیٹرول اور ماچس کہاں سے آئی؟،اختر حسین لانگو
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بی این پی کے رکن اختر حسین لانگو نے کہا کہ ایئر پورٹ روڈ تھانہ میں گزشتہ دنوں ایک قیدی جھلس کر جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعہ کو خودکشی بتایا ہے اگر یہ خودکشی بھی ہے
- Advertisement -
تو بتایا جائے کہ حوالات میں پٹرول اور ماچس کہاں سے آئی۔واقعہ کے روز ساڑھے آٹھ بجے تک لواحقین تھانے کے باہر موجود تھے انہیں کہاگیا کہ اندر جانے کی اجازت نہیں ہے
جبکہ پولیس نے واقعہ سات بج کر بیس منٹ کا بتایا ہے لواحقین کو واقعے کی اطلاع گیارہ بجے دی گئی وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ معاملے پر عدالتی کمیشن بنا کر اس کی شفاف تحقیقات کرائیں