MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خضدار میں ریونیو کا بڑا اسکینڈل بے نقاب، تحصیلدار ثناء اللہ کھوسہ معطل، سرکاری ریکارڈ میں ہیر پھیر اور رشوت ثابت

0 55

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خضدار ( مسائل نیوز)سرکاری ریکارڈ میں مبینہ ہیر پھیر، دونمبری اور عوامی و سرکاری اراضیات کے انتقال میں رشوت خوری کے الزامات ثابت ہونے پر تحصیلدار خضدار ثنااللہ کھوسہ کو نوے روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران خضدار کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے سامنے آنے والا یہ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے، جس میں تحصیلدار کے خلاف رشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد ملنے پر معطلی کے احکامات جاری کیے گئے۔باخبر ذرائع کے مطابق تحصیلدار ثنااللہ کھوسہ نے مبینہ طور پر خطیر رقم کے عوض سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی اور غیر قانونی طریقے سے اراضی کے انتقال کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر بدعنوانی، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں جبکہ مزید کیسز میں تحقیقات کا عمل جاری ہے۔انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر تحصیلدار ثنااللہ کھوسہ نے کسی سے رشوت لے کر سرکاری ریکارڈ میں دونمبری کی ہو یا کسی کی زمین ناجائز طور پر کسی اور کے نام منتقل کی گئی ہو تو متاثرہ افراد کمشنر قلات ڈویژن یا ڈپٹی کمشنر خضدار کے نام تحریری درخواست دے کر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.