MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یورپی بینک کراچی کے گندے پانی کی صفائی کیلئے 20 ارب روپے دے گا

0 59

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)یورپین انویسٹمنٹ بینک اور پاکستان کے درمیان کراچی میں سیوریج اور گندے پانی کی صفائی کے لیے 60 ملین یورو (تقریباً 20 ارب روپے) کے فنڈز کی فراہمی کے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے کی تقریب یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والے 15 ویں پاکستان ای یو مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق معاہدےکے تحت یورپین انویسٹمنٹ بینک کی مالی معاونت سے کراچی میں پانی کی صفائی کے اہم مراکز کی بحالی اور تعمیر کی جائےگی۔

اس منصوبے سے صاف پانی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور کراچی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے آبی تحفظ کو بہتر بنایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.