MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

0 65

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کے احکامات پر جوڈیشل کمپلیکس سمیت مختلف مقامات پر ملزمان کی طلبی کے نوٹسز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جن میں انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتی نوٹسز کے مطابق سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.