MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ای سی سی نے وفاقی سول آرمڈ فورسزکے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی منظوری دیدی

0 93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور سول آرمڈ فورسز کو مزید رقم دینے کے علاوہ دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور ی دیدی ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی،اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی،پاسکو کے خاتمے اوراس کیلئے خصوصی ادارہ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایس پی وی کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپے مقررکیاگیا،جبکہ پیٹرولیم ڈویژن سمری پرآف شورآئل اینڈ گیس بلاکس کیلئیلائسنس مدت میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی منظوری دی گئی، جبکہ غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی مراعاتی تجاویز منظور کیں گئیں۔ فنڈز ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر منظور کیے گئے،یہ رقم داخلی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور امن و امان کیلئے فراہم کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.