MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی! کیا واقعی؟ نئی قیمتیں جان کر یقین نہیں آئے گا

0 44

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 18 نومبر 2025 بروز منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے جبکہ ایک تولہ چاندی بھی 127 روپے سستی ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کا ہوگیا جبکہ فی 10 گرام سونا 6 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونا 5,502 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 964 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

- Advertisement -

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ 24 قیراط چاندی کا ایک تولہ 123 روپے کم ہو کر 5,245 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 106 روپے کمی کے ساتھ 4,496 روپے پر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی صرافہ بازار

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ایک اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر گھٹ کر 4,013 ڈالر ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1.23 ڈالر کی کمی کے ساتھ 49.73 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.